کرک (نمائندہ خصوصی) منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری بدنام زمانہ منشیات فروش المعروف بالک کو ایس ایچ او عادل خٹک نے ایک بار پھر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک خان خیل کے وژن اور ہدایات کے مطابق منشیات فروشی کے مکروہ دھندے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پولیس کاروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور پچھلے کچھ عرصہ سے پولیس جرائم پیشہ عناصر اور بالخصوص منشیات کیخلاف انتہائی متحرک ہوئی ہے اور اب تک متعدد موت کے سوداگروں کو جیل کے سلاخوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔ تھانہ صابر آباد کے ایس ایچ او عادل خان نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عابد آفریدی کے زیر نگرانی پولیس پارٹی کے ہمراہ صابر آباد کے نواحی علاقے میں ایک اہم اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں نامزد مطلوب مجرم اشتہاری بد نام زمانہ منشیات فروش نذیر اللہ عرف بالک ولد ظاہر خانشاہ سکنہ غنڈی میر خانخیل کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار عادی منشیات فروش کیخلاف اس سے قبل ڈیڑھ درجن کے قریب منشیات کے مقدمات درج ہیں جن میں اکثر عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ گرفتار بد نام زمانہ منشیات فروش المعروف بالک ایک عادی منشیات فروش ہے جو اپنے مکروہ دھندے میں پوری طرح ملوث ہے جس کو پولیس نے کئی دفعہ رنگے ہاتھوں بھی گرفتار کیا ہے مگر منشیات فروش اس مکروہ دھندے سے بالکل بھی منع نہیں ہو رہا ہے جو جیل سے چھوٹتے ہی موقع پاتے پاکر دوبارہ اس قبیح فعل میں لگ جاتا ہے اور نوجوان نسل کے زندگیوں کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا۔ جبکہ دریں اثناء ایس ایچ او عادل خان نے ایک دوسرے منشیات فروش مطلوب مجرم اشتہاری کو بھی حراست میں لے تھانہ منتقل کر دیا۔