Official Website

ڈی ایس پی بانڈہ داؤد شاہ جاوید حسین نے تھانہ گرگری کا دورہ

3
Banner-970×250

کرک(نمائندہ خصوصی) ڈی ایس پی بانڈہ داؤد شاہ جاوید حسین نے تھانہ گرگری کا دورہ کیا جہاں پر ڈی ایس پی جاوید حسین نے تھانہ کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور حفاظتی امور کے حوالے سے تھانے کے عملے کو ہدایات کئے۔ تھانہ کے ریکارڈ اور مال سرکار کا معائنہ کرکے محرر سٹاف کو دستاویزی ریکارڈ کی بروقت تکمیلات کرنے کی تاکید کی۔ جبکہ ڈی ایس پی جاوید حسین نے تھانہ گرگری کے حدود میں رونما ہونے والے قتل کے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ موقع کا باریک بینی سے مشاہدہ کرکے تمام تر شواہد کو محفوظ کر لیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی جاوید حسین نے مقتول کے ورثاء کیساتھ ملاقات کرکے ان کو جلد سے جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی اور ڈی ایس پی جاوید حسین کے زیر نگرانی قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کے ممکنہ ٹھکانے پر پولیس نے چھاپہ بھی لگایا۔