Official Website

لاہور جلسہ، اہم شخصیت کے بیٹے سے تلخ کلامی پر ہٹائے جانے والے افسران نے چارج چھوڑ دیا

4
Banner-970×250

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران سڑک بند ہونے پر بااثر شخص کے بیٹے سے تلخ کلامی پر سبکدوش کیے جانے والے تین افسران نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ کوپولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے دوران سڑک بند ہونے پر اہم شخصیت کے بیٹے سے پولیس کی تلخ کلامی کے معاملے پر عہدے سے ہٹائے جانے والے تینوں افسران نے احتجاجاً عہدہ چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق تینوں افسروں کو گزشتہ روز ہٹایا گیا تھا اور چوبیس گھنٹے کے باوجود بھی تاحال تینوں سیٹوں پر نئے افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن نہیں ہوسکا۔