چیسٹر لی اسٹریٹ: انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 46 رنز سے شکست دے دی۔چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 305 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 37.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنالیے تھے جس کے بعد بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ بارش نہ رکنے پر انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 46 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔یاد رہے کہ پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز آسٹریلیا نے جیتے تھے۔ دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا ون ڈے جمعہ اور پانچواں اتوار کو کھیلا جائے گا، پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔