Official Website

صوبے میں مساجد ہوں یا کھیل کے میدان کوئی جگہ محفوظ نہیں، گورنر کے پی

5
Banner-970×250

پشاور: خیبرپختونخوا(کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں مساجد ہوں یا کھیل کے میدان ہوں کوئی محفوظ نہیں ہیں، صوبے کے حالات برے ہیں لیکن ہمیں امن کا پیغام دینا ہے۔گورنر ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گورنر ہاؤس میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں فیصل کریم کنڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے کہ گورنر ہاؤس میں سیرت النبی ﷺ کا انقعاد کیا گیا ہے، پیر حافظ ذوالفقار احمد نقش بندی کی گورنر ہاؤس میں آمد بہت خوشی کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت شارٹ نوٹس پر تقریب کا انقعاد کیا گیا، کوشش کریں گے کہ ایک بڑی تقریب کا انقعاد کیا جائے اور پیر صاحب کو پھر دعوت دیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ ماضی میں اس صوبے نے بہت ہی خراب حالات دیکھے ہیں، اس صوبے میں پولیس سیکیورٹی فورسز، بے گناہ شہریوں اور خواتین کو دھماکوں میں شہید کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسکول کے معصوم بچوں تک نے قربانیاں دی ہیں، صوبے کے حالات برے ہیں لیکن ہم نے امن کا پیغام دینا ہے، یہ کونسا طریقہ ہے کے مسلمانوں کو دھماکوں سے شہید کیا جائے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں مساجد ہوں یا کھیل کے میدان، کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے، علما کے ساتھ مل کر ان حالات سے نکلنا ہوگا، ہم سب مل کر اس صوبے کو امن کا گہوارا بنایئں گے اور گورنر ہاؤس کے دورازے تمام مکاتب فکر کے لیے کھلے ہیں۔