لاہور: پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ منشیات ڈیلر نعمان خان اور ان کی بیوی صائمہ کر گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی 56 کلو چرس اور 25 کلو سے زاٸد افیون برآمد کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی سرکل رائیونڈ عامر مشتاق اور ایس ایچ او سندر رانا مجاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ترسیل ناکام بنا دی۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ ملزم بذریعہ آن لاٸن منشیات منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلاٸی کرتا تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ایس ایچ او سندر رانا مجاہد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہنا تھا کہ منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔