راولپنڈی: 9 مئی کے کیسز میں راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کی تعیناتی مکمل ہوگئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کیلئے ججز کی تعیناتی مکمل کرلی گئی، وزارت قانون نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی شاہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج تعینات کردیے گئے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ سیشن جج جاوید اقبال شیخ کو انسداد دہشت گردی فیصل آباد، ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد نعیم شیخ کو انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا کا جج مقرر کردیا گیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے یہ نئے جج اسپیشل جج سینٹرل کورٹ راولپنڈی تعینات تھے، تینوں عدالتوں کے ججز نہ ہونے سے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات زیر التوا تھے، تینوں ججز کو فوری طور پر چارج سنبھالنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔