اسلام آباد کی عدالت نے کمسن بچوں سے زیادتی پرگرفتار سب انسپکٹر کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔کم سن بچوں سے زیادتی کے ملزم سب انسپکٹر صہیب پاشا کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانا ہے اس لیے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ملزم صہیب پاشا کو 2 کمسن بچوں سے زیادتی کے الزام میں گزشتہ رات حراست میں لیا گیا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی آر بچوں کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی ہےایف آئی آر میں زیادتی کا نشانہ بننے والے بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیوی فوت ہوچکی ہے اور چھوٹا بیٹا اسپتال میں داخل ہے۔ بچے اسپتال کی کنٹین پرجوس لینے گئے کہ پولیس افسر نے پکڑ لیا۔ سب انسپکٹر بچوں کو گاڑی میں ڈال کرلے گیا اور جنسی زیادتی کرتا رہا۔سب انسپکٹر نے بچوں کو 2 روز اپنے قبضے میں رکھا اور غلیظ حرکتیں کرتا رہا۔ گشت پر موجود پولیس اہلکاروں کے پکڑنے پر ملزم سب انسپکٹر نے بچوں کو ایدھی ہوم چھوڑدیا۔