Official Website

لاپتہ انجینئر کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

8
Banner-970×250

لاہور: انجینئر احسن ریاست کی بازیابی کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔مغوی کی والدہ ارشاد بی بی نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آئی جی سمیت دیگر حکام نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، عدالت آئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور اپنے 12 اگست کے فیصلے پر عملدرآمد کروائے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ 12 اگست کو مغوی کو بازیاب کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے۔