لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے جوہر ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے راہگیر خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق متاثرہ خاتون نے مدد کے لیے 15 پر کال کی تھی جس پر ڈولفن اسکواڈ نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے ملزم حسن کو گرفتار کر کے تھانہ جوہر ٹاؤن کے حوالے کر دیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے بروقت کارروائی پر ڈولفن ٹیم کو شاباش دی۔