لاہور: آئی جی پنجاب ڈاكٹر عثمان انور نے دو ایس پیز اور 56 ڈی ایس پیز كے تقرر و تبادلے كے احكامات جاری كر دیے۔محکمہ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفكیشن كے مطابق محمد حسیب راجہ كو ایڈیشنل ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی تعینات كیا گیا ہے جبكہ فیصل سلیم كو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ كرنے كا حكم دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفكیشن بھی جاری كر دیا گیا ہے۔ڈی ایس پیز تبادلوں میں احمد رضا كو ایس ڈی پی او پسرور ضلع سیالكوٹ جبكہ عامر مشتاق كو ایس ڈی پی او دیپال پور ضلع اوكاڑہ تعینات كیا گیا ہے۔ مزید برآں غازی آصف علی كو ایچ ڈی پی او صدر گجرات جبكہ فیصل منصور كو ایس ڈی پی او پنڈی بھٹیاں مقرر كیا گیا ہے۔كاشف ریاض كو ایس ڈی پی او بورے والا ضلع وہاڑی تعینات كیا گیا ہے جبكہ میمون الرشید كو ایس ڈی پی او میلسی وہاڑی كی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اسی طرح عامر حسین كو ایس ڈی كو گوجرانوالہ تعینات كیا گیا ہے اور سید آصف علی گیلانی كو ایس ڈی پی او ٹانڈیاں والا فیصل آباد مقرر كیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق خدا بخش كو ایس ڈی پی او كڑیاں والا فیصل آباد تعینات كیا گیا ہے جبكہ اظہر عباس كو ایس ڈی پی او خیرپور بہاولپور كی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اسی طرح توصیف احمد كو ڈی ایس پی آرگنائزڈ كرائم یونٹ ننكانہ صاحب مقرر كیا گیا ہے اور محمد مجاہد اقبال كو ایس ڈی پی او جٹول ضلع مظفرگڑھ تعینات كیا گیا ہے۔كامران ظہور كو ایچ ڈی پی او صدر میانوالی اور كاشف ریاض كو ایچ ڈی پی او پپلن میانوالی تعینات كیا گیا ہے جبكہ محمد مظہر فاروق كو ایس ڈی پی او بھیرا سرگودھا اور عبدالستار خان كو ایس ڈی پی او مری ضلع راولپنڈی تعینات كیا گیا ہے، سرفراز احمد كو ڈی ایس پی انویسٹیگیشن جہلم، احسان ظفر كو ڈی ایس پی پی ایچ پی سیالكوٹ اور شہباز احمد ہنجرہ كو ڈی ایس پی انویسٹیگیشن چكوال مقرر كیا گیا ہے۔ظفر اقبال كو ڈی ایس پی انویسٹیگیشن مظفرگڑھ، ندیم اقبال كو ڈی ایس پی انویسٹیگیشن فیصل آباد اور حافظ خضر زمان كو ڈی ایس پی پی ایچ پی لاہور تعینات كیا گیا ہے۔خالد جاوید كو ڈی ایس پی انویسٹیگیشن خانیوال، مسعود نظیر كو ڈی ایس پی ارگنائز كرائم بھكر اور نصراللہ بھٹی كو ڈی ایس پی ہیڈ كوارٹر ننكانہ صاحب كی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ وسیم فراز كو ڈی ایس پی سیكیورٹی راولپنڈی تعینات كیا گیا ہے جبكہ محمد حیات كو ڈی ایس پی ارگنائز كرائم لیہ مقرر كیا گیا ہے۔فرخ جاوید كو ڈی ایس پی پی ایچ پی مظفرگڑھ جبكہ سرفراز حسین تارڑ كو ڈسٹركٹ آفیسر اسپیشل برانچ راجن پور تعینات كیا گیا ہے، محمد اكبر كو ڈی ایس پی بٹالین فائیو پی سی لاہور مقرر كیا گیا ہے جبكہ فیاض احمد كو ڈی ایس پی بھكڑ كی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔مظہر حیات كو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس ڈیرہ غازی خان اور محمد سلیم كو ڈی ایس پی ارگنائزڈ كرائم یونٹ خوشاب تعینات كیا گیا ہے، تنویر سرور كو ڈی ایس پی پی ایچ پی وہاڑی اور افتاب احمد كو ڈی ایس پی پی ایچ پی ساہیوال مقرر كیا گیا ہے۔عنایت اللہ كو ڈی ایس پی لیگل 3 راولپنڈی اور جمیل احمد كو ڈی ایس پی انویسٹیگیشن برانچ پنجاب لاہور تعینات كیا گیا، رؤف احمد كو ڈی ایس پی سرگودھا اور محمد نعیم كو ڈی ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ مقرر كیا گیا ہے۔