کراچی: کورنگی پولیس نے ویٹا چورنگی لنک روڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی اور تعاقب کے بعد دو ڈاکوؤں کو فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت شہزاد اور علی کے نام سے کی گئی جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول ، چھینے ہوئے 6 موبائل فونز ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔کورنگی پولیس نے گرفتار زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے ۔