اسلام آباد: وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے سپریم کورٹ سے مبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جلد جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وزیر مذہبی امور نے ایک تقریب میں علماء و مشائخ سے گفتگو میں کہا ہے کہ پوری قوم کو مبارک ثانی کیس کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، ختم نبوت پر ایمان ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے، دین کے اصل رہنما علماء کرام اور مشائخ عظام ہیں، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے نہیں۔چوہدری سالک نے کہا کہ نئی نسل کو محفوظ مستقبل دینے کے لیے حکومت، اداروں اور علماء کرام کو مل کر کام کرنا ہے، ہمیں اسلام کے نام کا غلط استعمال بند کرانا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے متعلق علماء کرام کی تجاویز پر عمل درآمد بھی کرایا جائے گا۔