Official Website

امریکی صدر کے ٹکٹاک اور وی چیٹ سمیت چینی سافٹ ویئر سے پابندی اٹھانے کے احکامات

251
Banner-970×250

امریکی صدر جوزف روبینیٹ بائیڈن نے نو تاریخ کو ٹکٹاک اور ویچیٹ سمیت چینی  ایپس پر عائد  پابندی اٹھانے  کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔نئے  احکامات کے مطابق امریکی وزارتتجارت سے  کہا  کیا گیا ہے کہ  متعلقہ غیرملکی ایپس  کا جائرہ لینےکے بعد صورتحال کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مذکورہ  احکامات کے مطابق امریکی صدر نے وزارت تجارت سے کہاہے کہ اس حکم نامہ پر دستحط کے ایک سو بیس دنوں اور ایکسو اسی دنوں کے بعد وائٹ ہاوس کو دو  الگ الگ روپورٹس پیش کی جائیں اور اس حوالے سے  کارروائیوں اور قانون سازی کے بارے میں تجاویز پیش کی جائیں۔

یاد رہے کہ چھ آگست دو ہزار بیس کو  اس وقت کے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے  حکم نامے کے ۴۵ دن بعد امریکی شہریوں یااداروں  کی چینی ایپس ٹکٹاک اور وی جیٹ کے درمیان تجارتپر پابندی کا اعلان کیاتھا ۔ تاہم متعدد امریکی وی چیٹ صارفیناور ٹِکٹاک  نےامریکہ کے مختلف مقامی عدالتوں میں قانونی چارہجوئی کی۔اس کے نتیجے میں متعدد عدالتوں  نے مذکورہ پابندی کوملتوی کرنے کا فیصلہ کیا اور امریکی وزارت تجارت نے بھی متعلقہ احکامات کے نافذ  نہ کرنے کا اعلان  کیا تھا۔