Official Website

مضبوط انتظامیہ، آزاد عدلیہ اور جمہوری پارلیمنٹ قومی ترقی کی بنیاد ہیں، سابق گورنر سندھ

5
Banner-970×250

کراچی: سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ ایک مضبوط انتظامیہ، آزاد عدلیہ، اور جمہوری پارلیمنٹ قومی ترقی کی بنیاد ہیں اپنے بیان میں عشرت العباد نے کہا کہ مضبوط ادارے ہماری قوم کی ترقی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم پر مکمل اتفاق رائے استحکام اور شفافیت کی ضمانت دیتا ہے حکومت کا آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہو گیا ہے سابق گورنر کا کہنا تھا انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ دکھائی بھی دینا چاہیے تاکہ عوام کا اعتماد برقرار رہے۔حکومت کو اپنی اخلاقی اور قانونی کمزوری کا ادراک کرنا چاہیے صرف اچھی حکمرانی سے عوام کا اعتماد بحال ہو سکتا ہے حکومتی ناکامیاں ملک دشمن عناصر کو عوام اور فوج میں اختلاف پیدا کرنے کا موقع دیتی ہیں۔اتحاد ہماری قوت ہے ہمیں اپنی فوج اور اداروں کو حکومتی ناکامیوں کا بے جا الزام نہیں دینا چاہیے ہماری فوج قومی سلامتی کی ضامن ہے ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کا احترام کرنا چاہیے پاکستان کو عالمی مقابلے کے لیے حقیقت پسندانہ اور ترقی پسندانہ اصلاحات کی ضرورت ہے خود احتسابی کے بغیر اصلاحات میں حقیقی ترقی ممکن نہیں۔