اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں انوار کمار ڈسانائیکے کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محترم انورا کمارا ڈسانائیکے کو سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر میری مخلصانہ مبارک باد، میں نومنتخب صدر کی ہر کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔