Official Website

ہائبرڈ چاول کے موجد یوآن لونگ پھنگ کے دو خواب

572
Banner-970×250

پہلے ہائبرڈ چاول کو فروغ دینے اور اس کے ذریعے بے شمار افراد کی بھوک مٹانے  والے مایہ ناز چینی سائنسدان یوآن لونگپھنگ، ۲۲ مئی کی دوپہر  91 برس کی عمر میں چین کے صوبہ ہو نان کے شہر چھانگ شا میں انتقال کر گئے۔
اپنے نام  "یوآن لونگ پھنگ " سے بنائی جانے والی فلم میںانہوں نے اپنے  دو خوابوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ،یہ سچ ہےکہ  میں نے ایک خواب دیکھا کہ ہائبرڈ چاول کے پودے  اتنے بلند ہو گئے کہ میں ان کے سائے میں تیز دھوپ سے بچ سکتاتھا ۔ایک اور خواب بھی دیکھا کہ  ہائبرڈ چاول پوری دنیا میںمتعارف کروائے گئے ۔ "
یوآن لونگ پھنگ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر نشر ہوئی توبرطانیہ،امریکہ،پاکستان سمیت مختلف ممالک اور علاقوں سےانٹرنیٹ  صارفین نےدکھ کا اظہار کیا ۔ پاکستان سے حارث خاننے اپنے تعزیتی پیغام میں صوبہ ہو نان میں یوآن لونگ پھنگ کےساتھ  اپنی ملاقات کی تصویر لگاتے ہوئے اپنے جذبات بیانکیے۔ اس کے علاوہ،اقوام متحدہ،اقوام متحدہ کی خوراک اورزراعت کی تنظیم کے سربراہ نے بھی اپنے سوشل میڈیااکاونٹ کے ذریعے یوآن لونگ پھنگ کے انتقال پر تعزیتکرتے ہوئے خوراک کے تحفظ ،غربت کے خاتمے اور عوامیزندگی کی بہتری میں آنجہانی یوآن لونگ پھنگ کی خدمات کو بےحد سراہا۔
تازہ ترین اطلاع کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ کی ہدایتپر صوبہ ہو نان میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی علاقائی شاخ کے سربراہ شیو دا چے نے تیئیس مئی کو یوآن لونگ پھنگ کے اہل خانہ  کیخیریت دریافت کی اور یوآن لونگ پھنگ کے انتقال پر چینی صدرکی جانب سے تعزیت کی۔
صدر شی جن پھنگ نے خوراک کے تحفظ ، زرعی سائنس وٹیکنالوجی کی تخلیق اور عالمی خوراک کی ترقی میں یوآن لونگپھنگ کی اہم خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے  انسے سیکھنے کی ہدایات دیں۔