Official Website

لاہور؛ مختلف کارروائیوں میں پانچ اشتہاری ملزمان گرفتار

3
Banner-970×250

لاہور: پولیس نے کوٹ لکھ پت کے علاقے میں مختلف کارروائیوں میں پانچ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اشتہاریوں کو خفیہ اطلاع اور دوران اسنیپ چیکنگ ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں صداقت، علی، رمضان، اسد اور اورنگزیب شامل ہیں جن سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتارشدہ ملزمان فراڈ سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔