Official Website

وزیراعلی نے لاہور سمیت پورے پنجاب میں گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا، مشیر کے پی

5
Banner-970×250

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کرکے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بیان میں کہا کہ اٹک پار کرنے کی دھمکی دینے والے جعلی وزراء نے اب بھیگی بلیوں کی طرح چپ سادھ لی، خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، وزیراعلی اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور اور پنجاب بھی گھومے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ حواس باختہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کروایا، جعلی وزراء نے پہلے گنڈاپور کو اٹک کراس کرنے کا چیلنج دیا، جب گنڈاپور نے چیلنج پورا کیا تو نااہلوں نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ روکا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باجود گنڈاپور جلسہ گاہ پہنچے، کل پورا پاکستان عمران خان کے لئے نکلا تھا، عمران خان کی رہائی اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔