اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔محکمہ ریلویز کے مطابق ایکسپریس اور میل ٹرینوں کی تمام اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10فیصد کمی کی گئی ہے،اس کے علاوہ اکانومی کلاس کے لیے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔کرایوں میں کمی کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا۔