Official Website

وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے

3
Banner-970×250

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 27 ستمبر 2024 کو نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آج روانہ ہوں گے اور 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گےترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سمیت عالمی رہنماوٴں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیر اعظم سطح سمندر میں اضافے سے خطرات اور امن کے لیے قیادت کے موضوع پر اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔وزیراعظم عالمی برادری پر زور دیں گے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور اسلامو فوبیا کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کریں گے جبکہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازع سمیت دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیں گے۔وزیر اعظم عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کا اعادہ کریں گے۔نیویارک روانگی سے قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وزیراعظم نے عالمی پلیٹ فارم میں بین الاقوامی امور پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔