لاہور: سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پورا دن لاہور میں تلاش کیا جارہا تھا جبکہ شہر کے تمام راستے کھلے ہوئے تھے اور گنڈا پور جلسے میں نہیں پہنچ سکے، جلسے کے بعد پی ٹی آئی کی سیاسی اوقات بھی سامنے آگئی۔سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ڈی جی پی آر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دی وہ تین سے چھ بجے کے درمیان ٹائم دیا گیا تھا، علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں جیسی زبان استعمال کی تھی وہ سب کے سامنے ہے، جس طرح کی گفتگو انھوں نے اسلام آباد میں کی ایسے شخص کو ہم اپنے گھر میں نہ گھسنے دیتے مگر وزیراعلیٰ مریم نواز نے جلسے کی اجازت دی اور ہدایت کی کہ کوئی سڑک بند نہ کی جائے۔