وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیدیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سفارتی مصروفیات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر اسحاق ڈار نیویارک نہیں جائیں گے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سلسلے میں وزیر خارجہ نے وزیراعظم کیساتھ نیویارک جانا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا پروگرام شیڈول کے مطابق ہوگا۔گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ امریکا ملتوی کردیا ہے۔