Official Website

پشاور سمیت کے پی کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کیساتھ بارش کا امکان

271
Banner-970×250

پشاور: خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، تور غر، شانگلہ، چترال اَپر و لوئر، سوات، دیر، بونیر، کرم ، شمالی و جنوبی وزیرستان اور ملاکنڈ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز پشاور میں درجہ حرارت 38، چترال میں 29، دیر لوئر میں 33، کالام میں 22 اور مالم جبہ میں 23 ڈگر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کاکول میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سیدو شریف سوات میں 15، کالام میں 9، دیر میں 3 اور پٹن میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔