Official Website

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

133
Banner-970×250

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس کو مخاطب کرکے کہا کہ ہم 2-3 کا فیصلہ نہیں مانتے، سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، سپریم کورٹ کے باہر بہت بڑا دھرنا دیا جائے گا، آرام سے گھی نہیں نکلے گا تو انگلی ٹیڑھی کی جائے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب! آپ اکیلے سوموٹو نہیں لے سکتے، سپریم کورٹ نے غبن کرنے والے کو تحفظ فراہم کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی معیشت، آئین اور قانون کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے‘۔انہوں نے مزید کہا اندازہ لگائیں کہ ہماری عدلیہ کہاں کھڑی ہے، عدلیہ آئین اور قانون سے ماورا فیصلے کررہی ہے، کیا ایسی سہولت نواز کو بھی دی گئی تھی؟ان کا کہنا تھا کہ کسی نے ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تو ڈنڈے اور مکے سے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آسمان سے اترے ہوئے نہیں ہماری طرح کے ہی ہیں۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے دوران کسی نے توڑ پھوڑ کی تو اس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی کے شرپسند ہماری صفوں میں موجود ہیں۔