Official Website

اقوام متحدہ میں چینی وفد کی طرف سے حیاتیاتی تنوع پر سیمینار

528

بائیس مئی ، بین الاقوامی حیاتیاتی تنوع کا دنہے۔ اکیس مئی کو اقوام متحدہ میں چین کے وفد، اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت اور حیاتیاتی تنوع پر کنونشن کے سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام” حیاتیاتی تنوع پر کنونشن کی 15 ویںکانفرنس: کھون مینگ کے راستے ،مل کر،  زمین پرزندگی کے معاشرے کا قیام  کے موضوع پرانٹرنیٹ سیمینار منعقد ہوا۔ 
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوتریئز نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس سال چینکے صوبہ یون نان کے شہر کھون مینگ میں ہونےوالی  "حیاتیاتی تنوع  کنونشن کی 15 ویں کانفرنسایک انتہائی اہم کانفرنس ہوگی۔
اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے جانگ جوننے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانوں کو اپنی آنکھوں کے تحفظ کی طرح  قدرتی ماحول  کی بھیحفاظت کرنی چاہیےاور انسانوں اور فطرت کےدرمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کام کرناچاہیے.
اطلاعات کے مطابق حیاتیاتی تنوع کنونشن کی 15 ویں کانفرنس رواں سال گیارہ اکتوبر سے چوبیساکتوبر تک چین کے شہر کھون مینگ میں منعقدہوگی۔