Official Website

بی این اے سربراہ کی گرفتاری سے بلوچستان میں امن ہوگا، وزیراعظم

108

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بی این اے کے بانی کی گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے اور امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے میں مدد ملے گی۔شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) کے بانی کی گرفتاری کے لیے ایک شاندار آپریشن کرنے پر آئی ایس آئی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن ہمارے اداروں کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے اور امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے میں مدد ملے گی۔علاوہ ازیں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایس آئی اور ڈائیریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔