Official Website

اعتماد کے ووٹ پر ہنگامہ آرائی کا امکان، کنٹینر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچا دئیے گئے

132
Banner-970×250

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر سیاسی حلقوں کی گرمی اب سڑکوں پر اترنے کا امکان ہے۔ جس سے نمٹنے کیلئے ایوانِ وزیر اعلیٰ کے باہر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کسی ادارے کو معلوم نہیں کہ کنٹینر کس نے منگوائے ہیں۔بعض دیگر اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں احتجاجی مظاہرے کے سبب کچھ راستے بند کیے گئے ہیں، جس کے سبب گاڑیوں کی ؛لمبی قطاریں دیکھی جاسکتی ہیں۔آٹھ کلب کے باہر تعینات پولیس بھی کنٹینرز کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزرا نے آج اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر سی ایم آفس بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بھی وزیراعلیٰ کا دفتر سیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔