Official Website

فیصل شاہکار نے چارج چھوڑ دیا، غلام رسول زاہد قائم مقام آئی پنجاب تعینات

159
Banner-970×250

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے جس کے بعد غلام رسول زاہد کو قائم مقام انسپکٹر جنرل آئی جی پنجاب کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے آئی جی کے لیے تین افسران کے نام وفاق کو بھجوا چکی ہے۔وفاق کو بھیجے گئے افسران میں فیاض دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کے نام شامل ہیں۔غلام رسول زاہد ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب تعینات ہیں، ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 19 ویں کامن سے ہے۔ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد نے 1991 میں پولیس سروس آف پاکستان جوائن کی تھی۔