Official Website

پنجاب اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی مکمل، پی ڈی ایم الیکشن نہیں روک سکتی: مونس الٰہی

130
Banner-970×250

ایک ٹویٹ میں مونس الٰہی نے لکھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی حکمت عملی مکمل کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جتنی مرضی کوشش کرلے قبل از وقت انتخابات روک نہیں سکتی، آئندہ الیکشن میں جیت عمران خان کی ہوگی۔واضح رہے کہ عمران خان کے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں 23 دسمبر کو تحلیل کرنے کے بعد پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد جمع کرائی ہے جب کہ گورنر کی جانب سے پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی کہا گیا ہے۔