Official Website

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی رپورٹس سے ثابت ہوا حکومت معیشت کو تباہی سے بچانےمیں ناکام رہی،عمران خان

222
Banner-970×250

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو تباہی سے بچانےمیں ناکام رہیعمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بنک کی رپورٹس سے ظاہر ہے کہ بلندی کی جانب گامزن ایک مستحکم معیشت ملنے کے باوجود یہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو تباہی کے گڑھے میں گِرنےسےبچانےمیں ناکام رہی۔اقتصادی سروے اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہماری معاشی کارکردگی گزشتہ 70 برسوں میں بہترین تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارےدور میں شرحِ نمو(6%)،صنعت، ذراعت، فراہمئ روزگار،تعمیرات، برآمدات، ترسیلاتِ زر اور ٹیکسوں کی وصولیاں لامحالہ تاریخ میں بلند ترین سطح پر رہیں۔ آج پاکستان کو بدترین مہنگائی،سماج کا ہرطبقہ جس کی زد میں ہے،بیروزگاری، غذائی عدمِ تحفظ اور روپے کی قدر میں پیہم گراوٹ کا سامناہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بےسمت بھٹک رہی ہے۔ مجرموں کے اس گروہ کا واحد کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے چوری کئے گئے اربوں روپے پر ایک اور NRO حاصل کرلیا ہے۔ ایک سوال جو پوری قوم کی زبان پر ہے وہ یہ کہ؛ پاکستان کیخلاف اس مکروہ سازش کا ذمہ دار کون ہے؟