شہباز گل نے جنسی زیادتی کی تصدیق کردی
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے زیرحراست رہنما شہباز گل نے جنسی زیادتی کی تصدیق کردی۔شہباز گل نے صحافی کے جنسی زیادتی کے حوالے سے سوال پرجنسی زیادتی کی تصدیق کردی۔گزشتہ رات شہباز گل کے کمرے پرپولیس کے چھاپے کے دوران صحافی نے شہباز گل سے بات کی۔صحافی نے شہباز گل سے سوال کیا کہ کیا آپ کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی تو جواب میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ جی ہاں یہ سچ ہے۔پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے بیان دیا تھا کہ شہباز گل پرکئے جانے والے تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے اورانہیں توڑنے کے لئے ذلیل کیا گیا۔