Official Website

اقتدار کا نشہ ایک شخص کو دن بہ دن پاگل کررہا ہے، آصف زرداری

249

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کا نشہ ایک شخص کو دن بہ دن پاگل کررہا ہے۔صوبائی وزرا سے ملاقات میں سابق صدر نے کہا کہ یہ شخص ہر روز ہماری فوج پر تنقید کر رہا ہے اور اسی فوج کے افسران و سپاہی دو صوبوں میں دہشت گردوں سے جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ فوج ، پولیس اور اب ایک خاتون مجسٹریٹ کو یہ شخص دھمکیاں دیتا ہے اور ساتھ کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ ۔آصف زرداری نے کہا کہ عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے ۔ کیا یہ شخص میرے، نواز شریف ، میری بہن اور مریم بیٹی کے خلاف ماورائے قانون انتقامی کاروائیاں کرسکتا ہے اور خود ہر قانون کو روند سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادوار ں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی پڑے گی ورنہ قانون، آئین اور ادارے اسی طرح اس شخص کی ہوس کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اس وقت بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورت حال درپیش ہے۔ ہم سب کو اس وقت سیاست چھوڑ کر صرف اپنے متاثرین بہن بھائیوں کی طرف توجہ دینی چاہیے کیونکہ چاروں صوبوں میں متاثرین کی نگاہیں ہماری جانب ہیں لیکن اس وقت ملک میں ایک شخص کو دن بہ دن اقتدار کا نشہ پاگل کر رہا ہے ۔