Official Website

اسلام آباد راولپنڈی میں حالات معمول پر آنا شروع

226

عمران خان کا لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد جڑواں شہروں میں حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے۔اسلام آباد بلیو ایریا سے پی ٹی آئی کارکن قافلوں کی صورت میں واپس روانہ ہوگئے۔ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے واپس جانے والے کارکنوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔انتظامیہ و پولیس نے مری روڈ سمیت دیگر شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کھولنے کےلیے رکاوٹیں ہٹانا شروع کردیں۔ مری روڈ پر چاندنی چوک سے کنٹینرز ہٹا کر شاہراہ کو کھول دیاگیا جبکہ کاروباری مراکز بھی کھلنے لگے۔اسلام آباد بلیو ایریا میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جھڑپوں کے دوران املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور آگ لگائی جس سے درجنوں درخت اور پودے جھلس کر مرجھاگئے جبکہ ٹیلی فون تاروں کو بھی جلایا گیا۔ڈی چوک کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ہر طرف کاغذ ، جوس کے ڈبے ، درختوں کی شاخیں اور پتے بکھرے پڑے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیا کا کچرا پھیلا ہوا ہے۔مرکزی شاہراہ پر ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔ سی ڈی اے سمیت دیگر محکموں نے بحالی کا کام شروع کردیا۔