پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی 6 اپریل تک ملتوی کردیا گیا
لاہور: اپوزیشن اور حکومتی بینچز سے شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا تھا، اور بتایا کہ نئے وزیراعلی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ آج کے اجلاس میں ہوگی۔ تاہم جب آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو حکومتی اور اپوزیشن کے بینچز سے شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے لیے حکومت کی جانب سے پرویز الہیٰ اور متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو امیدوار منتخب کیا گیا ہے۔ دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع تھی۔جہانگیر ترین گروپ، علیم خان گروپ اور پی ٹی آئی اراکین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ترین گروپ کے تین اور پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔