Official Website

آج ہونے والا جلسہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے، وزیراعظم کا آڈیو پیغام

215
Banner-970×250

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہونے والا جلسہ پاکستان کی جنگ ہےوزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم آڈیوپیغام میں کہا آج جو جلسہ ہو رہا ہے یہ پاکستان کی جنگ ہے۔ انشاء اللہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں، یہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔وزیراعظم نے کہا سب کو پیغام ہے جو بھی جلسے کے لیے نکل رہے ہیں جلدی نکلیں، سڑکوں پر رش کے باعث خوف ہے کہ آپ ٹائم پر نہ پہنچ پائیں۔واضح رہے کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں جلسہ کر رہی ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔