Official Website

پشاور میں سی این جی اسٹیشن پر سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی

362
Banner-970×250

پشاور: پشاور میں سی این جی گیس بھرنے کے دوران سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔وہاٹ روڈ پر رنگ روڈ کے قریب پینتھر سی این جی میں گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور کم از کم 4 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دھماکا کرولا گاڑی کے سلنڈر میں ہوا، دھماکے ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور فائر وییکل نے پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمی چار افراد کو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کردیا۔اسپتال میں دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا، ڈاکٹروں نے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں کی شناخت عبدالرحمان، حمزہ اللہ اور عاقب جب کہ جاں بحق شخص کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی۔