بھائی کی شادی میں رقص کرنے پر بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش کرنیوالا شوہر گرفتار
پاکپتن کے علاقے تھانہ ڈلوریام میں اپنی بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم خاوند امیر قادر کو رنج تھا کہ اس کی بیوی ساہی بی بی نے اپنے بھائی احمد سعید کی شادی پر ڈانس کیوں کیا۔ ملزم نے قینچی سے اپنی بیوی کے بال کاٹے اور ناک کاٹنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی کی ناک زخمی ہوگئی۔تھانہ ڈلوریام پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان امیر قادر اور شبیر کو 10 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔