میاں چنوں میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ
لاہور: خانیوال کے ضلع میاں چنوں میں بائی پاس کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ میاں چنوں میں بائی پاس کے کولڈ اسٹوریج کے گوادم کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ڈی ایس پی خانیوال محمد ثاقب کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جلد معلومات فراہم کرینگے، دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آسمان سے گرنے والی چیز سے دھماکہ ہوا کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے کہ کیا گرا ہے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ واقعے میں معجزاتی طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔