Official Website

بھارتی فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، 5 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی

484

امرتسر: بارڈرسیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں ایک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے علاقے خاصہ میں واقع بارڈر سیکورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کے واقعے میں 6 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔بھارتی سیکیورٹی فورس کا یہ ہیڈ کوارٹر پاک بھارت سرحد واہگہ سے محض 20 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارڈرسیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے غصے میں آکر اپنے ساتھیوں پرفائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔واقعے کے بعد سینیئر افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔واضح رہے کہ ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث بھارتی فوج کے اہلکاروں میں خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے جس کا اعتراف بھارتی محکمہ دفاع نے اپنی ایک رپورٹ میں بھی کیا تھا۔