تھانہ کرک سٹی کی کاوش،دو اقوام کے مابین تنازعہ باہمی افہام وتفہیم سے حل
کرک(نمائندہ خصوصی) تھانہ کرک سٹی پولیس کی کاوشوں سے دو اقوام کے مابین تنازعہ باہمی افہام وتفہیم سے حل ہوا۔ تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور کے ویژن اور حکمت عملی کے تحت پوری کرک پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے متحرک ہے تو دوسری جانب ضلعی پولیس سربراہ کے ہدایات کیمطابق کرک پولیس عوام کے مابین جاری تنازعات کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ تھانہ کرک سٹی کے ایس ایچ او رحمت اللہ خان نے اپنی پوری کوششیں کرتے ہوئے ضلع کرک کے دو مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اقوام کے مابین گھریلوں اور مستورات کے تنازعہ کو حل کروا لیا۔ نورزمان فریق سکنہ طورڈھنڈ اور ایوب فریق سکنہ میٹھاخیل کے مابین پچھلے کچھ عرصہ سے مستورات اور گھریلوں مسائل کی بناء پر ایک تنازعہ چلا آرہا تھا جس میں فریقین کے انتہائی اقدام اپنانے کا خدشہ بھی تھا جس میں تھانہ کرک سٹی کے ایس ایچ او رحمت اللہ خان نے اپنا مثبت کردار ادا کرکے علاقائی مشران کے ذریعے سے تنازعہ کو تھانہ میں حل کروا لیا۔ دونوں فریقین نے آپس کی خلش اور ناچاکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک دوسرے کو معاف کر دیا۔ اس موقع پر علاقائی مشران نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور اور ایس ایچ او رحمت اللہ خان کی کاوشوں اور کردار کو سراہا۔