ہنگو‘ ڈی پی او اکرام اللہ خان کا شہرکے مختلف چیک پوسٹوں اورپولیس لائن کا دورہ
ہنگو(چیف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگواکرام اللہ خان(PSP) نے آج ہفتہ کیروزعلاقائی امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے شہرکے مختلف چیک پوسٹوں سمیت تھانہ سٹی اورپولیس لائن کا ا چانک دورہ کیا۔پی ٹی سی، بگٹو،جوزارہ پولیس پوسٹوں کے دورے کے دوران ڈی پی او نے سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیااور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کوسیکورٹی امورسے متعلق جامع بریفنگ دی۔اس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس افیسراکرام اللہ خان تھانہ سٹی پہنچے جہاں انہوں نے تھانے کے رجسٹرات اور دیگردستاویزی ریکارڈ چیک کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراکرام اللہ خان نے تھانہ سٹی کے مختلف حصوں رہائشی بیرک، مالخانہ، کوت اورحوالات کامعائنہ کیااورکوت میں رکھے گئے اسلحہ کی صفائی ستھرائی کاجائزہ لیااورمحررکواسلحہ صفائی کے متعلق مناسب ہدایات دی۔اس کے علاوہ محررسٹاف اور پولیس جوانوں کو رہائشی بیرکوں اورتھانہ کی صفائی کے متعلق احکامات جاری کئے-۔ ڈی پی او نے مددگار پولیس سے بھی ملاقات کی اور ان پرزوردیا کہ جس مقصد کیلئے مددگار پولیس کا قیام عمل میں لایاگیا ان مقاصد کوحاصل کرنے کیلئیاپنی زمہ داری پوری کرے اورتھانے میں انیوالے سائلین کی بھرپوررہنمائی کرے۔ دورے کیدوران ڈی پی او اکرام اللہ خان نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے درپیش مسائل ومشکلات کے بارے میں معلوم کیا۔ڈی پی او نے تھانے میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگواکرام اللہ خان نے محررسٹاف کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں آنیوالے سائلین کو روزمرہ معملات میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں اور ان کے جائز امور حل کروانے میں کسی قسم کی سستی کا مظاہر ہ نہ کریں۔بعدازاں پی ایس پی افیسر اکرام اللہ خان نے پولیس لائنز ہنگوکا دورہ بھی کیا اورسیکیورٹی انتظامات کوچیک کیا.اس موقع پرانہوں رونامچہ ودیگرریکارڈ چیک کیا۔رہائشی بیرک،استقبالیہ،ایم ٹی بلاک سمیت کینٹین و دیگرحصوں کا معائنہ کیا۔ڈی پی او نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کوموجودہ حالات کے پیش نظربلٹ پروف جیکٹ وہیلمٹ پہننے کیساتھ ساتھ الرٹ اورچوکنارہنے کی ہدایت جاری کی۔