Official Website

کوہاٹ‘ رات کی تاریکی میں دکانیں لوٹنے والے دو چور گرفتار کر لیے گئے

221
Banner-970×250

کوہاٹ(سٹاف رپورٹر)کوہاٹ لاچی پولیس نے رات کی تاریکی میں دکانیں لوٹنے والے دو چوروں کو گرفتار کر لیا، کامیاب کارروائی کے نتیجے میں چوری کی وارداتوں کے مرتکب ملزمان محمد جواد اور زیشان احمد ساکنان لاچی پایاں کو مال مسروقہ سمیت حراست میں لیا گیا پکڑے گئے چوروں کے قبضے سے واردات کے دوران لوٹی گئی نقدی،موبائل فون سیٹس اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ مبینہ ملزمان لاچی بازار میں رات کے وقت خیبر گل نامی شخص کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے،واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کوہاٹ محمد سلیمان نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی سراغ رساں ٹیم تشکیل دے رکھی تھی،ایس ایچ او تھانہ لاچی طارق محمود کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے گراؤنڈ انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا،چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران دھر لیا گیا، ابتدائی تفتیش میں زیر حراست ملزمان نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم کرلیاہے، گرفتار ملزمان کو مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیاگیا ہے، گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید بھی اہم انکشافات متوقع ہیں۔