Official Website

پشاور‘مسجد میں دھماکے کیخلاف کچہ پکہ میں احتجاج ‘ سینکڑوں افراد کی شرکت

609
Banner-970×250

کوہاٹ(سٹاف رپورٹر)پشاور مسجد میں دھماکے کے خلاف ملک گیر احتجاج اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں علاقہ بنگش کچہ پکہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین شرکت کی،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قیصرعباس الحسینی علامہ خورشید انور جوادی اور دیگر علماء کرام مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے پشاور مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے۔اسے بہیمانہ اقدام قرار دے دیا،احتجاجی مظاہرے کی قیادت علماء کرام اور پاکستان آئی ایس او کر رہی ہے مظاہرین نے کوہاٹ کے علاقہ کچا پکا کے مقام پر دھرنا دیا ہے احتجاج میں شریک علماء کرام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد بے نقاب کیا جائے اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیاگیا تو ہم پارلیمنٹ کا گھیراؤ کریں گے اور ملک دشمن قوتوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے احتجاج میں علاقہ بنگش ضلع اورکزئی اور ضلع ہنگو کے علمائکرام سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔