محکمہ زراعت کی جانب سے بلی ٹنگ سبزی منڈی میں زراعت آگاہی مہم کا انعقاد
کوہاٹ(سٹاف رپورٹر)محکمہ زراعت کوہاٹ دکی جانب سے بلی ٹنگ سبزی منڈی میں زارعت آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔جس میں محکمہ زراعت خیبر پختونخواہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ظاہر اللہ خان خٹک نے خصوصی طور پر شرکت کی اس کے علاوہ نو منتخب تحصیل گمبٹ چیئرمین ساجد اقبال ویلج کونسلران اور محکمہ زراعت کوہاٹ کیافسران نے بھی بھرپور شرکت کی محکمہ زراعت کے افسران نے زمینداروں کو زراعت کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور مفت ادوایات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر جنرل کونسلر بلی ٹنگ 2 بہاوالدین، پیر عادل شاہ، چئیرمین ویلج کونسل بابری بانڈہ طارق آفریدی، جنرل کونسلر گمبٹ 2 ثنائاللہ اور دیگر زمینداروں نے درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جس پر محکمہ زراعت کے افسران نے جلدازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی