Official Website

کوہاٹ‘ جمعیت لائرز فورم کا پہلا اجلاس‘بار ایسوسی ایشن الیکشن پر مشاورت

394
Banner-970×250

کوہاٹ(سٹاف رپورٹر)جمعیت لائرز فورم ضلع کوہاٹ کا پہلا اجلاس سابق ایم پی اے مسرت شفی ایڈووکیٹ کے گھر پہ منعقد ہو اس موقع سرپرست اعلیٰ خورشید خٹک ایڈووکیٹ، چیئرمین ملک عماد اعظم ایڈووکیٹ، ضلعی صدر ڈاکٹر امیر عجم ایڈووکیٹ,جنرل سیکرٹری عرفان ایڈووکیٹ، نائب صدر ملک محمد فاروق خٹک ایڈووکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اشتیاق الرحمان ایڈووکیٹ، ڈپٹی نائب صدر سید بختیار حسین ایڈووکیٹ، شرکت کی تقریب میں جے ایل ایف وومین ونگ سرپرست اعلیٰ مسرت شفی ایڈووکیٹ، ضلعی صدر زیب النساء ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری نازیہ صدف ایڈووکیٹ بھی شریک تھی۔ اجلاس کا مقصد پشاور ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، کوہاٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کے لیے لاحہ عمل طے کرنا تھا اس موقع پر کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی، اجلاس سے عمائدین نے کہا کہ جمعیت لائرز فورم وہ واحد پلیٹ فارم ہے جس میں کثیر تعداد میں وکلاء نے شمولیت ہوئے ہیں انہوں مزید کہا کہ جمعیت لائرز فورم کے وکلاء ممبرز اپنے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پشاور قصہ خوانی دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔