فواد چوہدری پیکا قانون کی حمایت میں اسلامی قانون کے حوالے دینے لگے
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پیکا قانون کی حمایت میں قرآنی دلائل دینے لگے۔ فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت سول قانون ہے لیکن تہمت،تضحیک اور بہتان اسلامی لاء کے واضح قوانین ہیں اور اس جرم پر سخت سزائیں ہیں، خصوصاً سورہ النِسا میں خواتین پر تہمت کی سزا تو حدہےلہذاٰ یہ کہنا درست نہیں کہ کریمنل قانون بنانا غلط ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بحث یہ ہونی چاہئےکہ قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے نہ کہ یہ کہ قانون ہونا ہی نہیں چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کا یہ مطالبہ کہ کوئی ریگولیشن، قانون ہی نہیں ہونا چاہیے بلاجواز، زیادتی پر مبنی ہے۔ پہلے پیکا لاء پر 1 لاکھ کمپلینٹ ہوئیں اور 1 کیس کا بھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ کیا قانون تھا۔ اب میڈیا کہہ رہا ہے قانون ہونا چاہیے لیکن اس پر کوئی عمل نہ ہو، یہ کیا بات ہوئی۔