Official Website

بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان

239
Banner-970×250

اسلام آباد: نے بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی ہے۔پیٹرول بم گرنے کے بعد بجلی کے صارفین کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے، کیوں کہ بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی ہے، اور نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر28 فروری کو سماعت کرے گا۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ڈیزل سے 6.73 فیصد، فرنس آئل سے 14.07 فیصد، مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد، ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔