پشاور میں گھر میں گیس اخراج سے آتشزدگی، دادی 2 پوتوں سمیت جاں بحق
پشاور: مرکز اسلامی کی مسجد کے امام قاری عمرالدین کے گھر گیس کے اخراج سے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق آگ لگنے سے والدہ ، دو بچے اور اہلیہ شدید جھلس گئے جنہیں برن سینٹر منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جھلسنے والے دو بچے اور والدہ چل بسے۔ قاری عمرالدین کی اہلیہ برن سینٹر میں زیر علاج ہیں۔علاوہ ازیں اندرونی لاہوری گیٹ محلہ ملاں صمد کے علاقے میں کاشف نامی شخص کے گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ ہوا جس سے 2 دو بچے اور ایک مرد جھلس گیا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 30 سالہ کاشف ، 03 سالہ ماہم اور 1 سالہ فواد عمر شامل ہیں۔