Official Website

شاہد آفریدی کی ہونے والے داماد شاہین آفریدی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ویڈیو وائرل

223

لاہور: شاہدآفریدی کی ہونے والے داماد شاہین آفریدی کے ساتھ خوشگوارموڈ میں ویڈیونے بوم بوم آفریدی کے مداحوں کوخوش کردیا۔سوشل میڈیا پرشاہد آفریدی اوران کے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کی ہنستے مسکراتے اورخوشگوارموڈ میں باتیں کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں شاہد آفریدی کوشاہین آفریدی سے گرمجوشی سے ہاتھ ملاتے اورگلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہنستے مسکراتے شاہد آفریدی کی باتوں کا جواب شاہین آفریدی بھی مسکراتے ہوئے دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔سسر اورہونے والے داماد کی ہلکے پھلکے انداز کی ویڈیو پرسوشل میڈیا کے صارفین مزے مزے کے تبصرے بھی کررہے ہیں۔